• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرنائی، مسلح افراد نے 5 کانوں کی مشینری نذرِ آتش کر دی

ہرنائی (نامہ نگار) ضلع ہرنائی کے کوئلہ مائنز ایریا طالب لیز میں نامعلوم مسلح افراد نے 5 کوئلہ کانوں میں نصب قیمتی مشینری کو آگ لگا کر نذرِ آتش کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ٹھیکیداران عبدالخالق، حضرت، محمد نبی، شیخ محمد اور نجیب اللہ کی کوئلہ کانوں کو نشانہ بنایا اور وہاں نصب 3 انجن اور 2 کمپریسر سمیت قیمتی مشینری کو جلا دیا، جس کے نتیجے میں ٹھیکیداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید