کراچی (اسد ابن حسن) ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ نے خیرپور میں نیا تعمیر شدہ بس ٹرمینل کے انتظام اور آپریشن کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹھیکہ حاصل کرنے والے کو جدید بس ٹرمینل کی بہتر کارکردگی کے لئے تمام بنیادی اور ضروری سہولتیں بشمول باقاعدہ انتظارگاہیں، مرد اور خواتین کے لئے الگ الگ واش رومز، پینے کا صاف پانی، نماز کی جگہ، بس کے شیڈز، دکانیں، آگ سے بچاؤ کے آلات، لینڈ اسکیپ ایریاز اور دیگر ضروری ٹرمینل سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔