• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

APC، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 6 رکنی مشاورتی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (خبر نگار) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کیلئے 6رکنی مشاورتی کمیٹی تشکیل دیدی،مشاورتی کمیٹی میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جنرل سیکرٹری اسد قیصر، وائس چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر، ترجمان اخوانزادہ حسین احمد یوسف زئی اور رکن کور کمیٹی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری شامل ہیں، اس حوالے سے گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہی اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں تشکیل دی گئی ہے جو آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ، مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاق رائے قائم کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔

ملک بھر سے سے مزید