راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل میں عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کیاگیا، مختلف میڈیکل ٹیسٹ بھی کئے گئے،جیل ذرائع کے مطابق اتوار کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزاسلام آباد کے ڈاکٹر عارف خان کی سربراہی میں ایک میڈیکل ٹیم سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچی جس میں ڈاکٹروں کے علاوہ پیرامیڈیکل سٹاف بھی شامل تھا،میڈیکل ٹیم نے سابق وزیراعظم کاتفصیلی طبی معائنہ کیا ،شفا اور پمز کے ڈاکٹر بھی معائنہ کے موقع پر موجود تھےمیڈیکل ٹیم تقریباً 2گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں رہی ، چیک اپ کرنے کے بعد ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔