لیبر ایم پی نادیہ وائٹوم کا 2000 پونڈ کا ریل ورکرز ہڑتال فنڈ میں عطیہ

June 27, 2022

لندن ( پی اے ) ایک لیبر ایم پی نے ریل میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ یونین کے سٹرائیک فنڈ میں 2000 پونڈ کا عطیہ دیا ہے۔ نوٹنگھم ایسٹ سے ایم پی نادیہ وائٹوم نے جمعرات کو نوٹنگھم سٹیشن کے باہر ہڑتالی ریل ورکرز کے ساتھ شامل ہوئی تھیں اور انہوں نے ہفتے کو وہاں ان کی ریلی سے خطاب بھی کیا آر ایم ٹی ارکان ملازمتوں ‘ تنخواہوں اور شرائط کے ایک دیرینہ اور تلخ تنازع پر ہفتے میں تیسری ہڑتال کر رہے ہیں۔ جب مس نادیہ وائٹوم ایم پی منتخب ہوئی تھیں تو انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ نوٹنگھم کے لوکل کازز میں اپنی ایم پی سیلری کو شیئر کریں گی ۔ اس سے قبل وہ دیگر یونینز دی آئی ڈبلیوجی بی اور دی ایپ ڈرائیور اور کوریئر یونیز کی برانچز کے ساتھ ساتھ چیرٹیز ‘غیر منافع بخش اور نچلی سطح کے گروپوں کو بھی عطیات دے چکی ہیں ۔ وہ ہر سال بعد از ٹیکس 35000 پونڈ گھز لے جاتی ہیں اور باقی پیسہ عطیہ کر دینی ہیں۔ آر ایم ٹی کیلئے اپنے اس عطیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے مس وائٹوم نے کہا کہ بڑھتے ہوئے مصارف زندگی کے بحران میں ہڑتال کرنے والے ریل ورکرز دیگر مزدروں کی قیادت کر رہے ہیں اور بڑھتے ہوئے افراط زر میں معقول تنخواہ اور شرائط کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان جیسے ورکرز کو تنخواہوں میں اضافے کی ضرورت ہے نہ کہ ایم پیز کو‘ اسی لیے میں نے اپنی تنخواہ سے 2000 پونڈ کی رقم لوکل آر ایم ٹی برانچ کے سٹرائیک فنڈ میں عطیہ کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ورکرز ہڑتال پر جاتے ہیں تو ان کو تنخواہ نہیں ملتی اس لیے عطیہ کردہ رقم یہ یقینی بنانے میں مدد دے گی کہ کسی کو بھی کام پر کھڑے ہونے کے نتیجے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔