سود کا خاتمہ ضروری، حکمران ہوش کے ناخن لیں، جماعت اہلحدیث

June 27, 2022

لاہور(خبرنگار) جماعت اہل حدیث پاکستان کی مرکزی قیادت نے کہا ہے کہ حکومت کا وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سود کی حمایت میں سپریم کورٹ جانا اللّٰہ اور اسکے رسولﷺ کے ساتھ اعلان جنگ ہے، اسلام کے نام پر بننے والی ریاست میں سود کا خاتمہ ضروری ہے۔جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا حافظ عبدالوہاب روپڑی اور مولانا شکیل الرحمان ناصر نے کہا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اپنی ناپاک سوچ کو بدلیں۔ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایوارڈ آف شاہ عبدالعزیز اعزاز دینے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔