تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی نکالی گئی

June 27, 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) الشیخ خدمت الائنس پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب کے باہر تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ چوہدری دلدار، چوہدری رمضان، چوہدری اسلم، حاجی جمیل، شیخ ذوالفقار، شیخ شہزاد، شیخ قدیر، شیخ شکیل، شیخ وحید، شیخ اللہ دتہ، شیخ یوسف، شیخ اعظم، شیخ علی رضا، شیخ ساجد جامی، شیخ طارق، شیخ عادل، شیخ سلیمان، شیخ فرزند علی سمیت دیگر موجود تھے۔ شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے ملعونہ نوپور شرما کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک بھارت کا معاشی بائیکاٹ کریں‘ او آئی سی‘ عرب لیگ اور مسلم ممالک ٹھوس لائحہ عمل اختیار کریں۔