راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران اچھی ڈیوٹی پر تمام افسروں اور جوانوں کو شاباش اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔ سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ یوم عاشور اور محرم الحرام کے دیگر اہم جلوسوں و مجالس کے دوران راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے فول پروف ٹر یفک انتظامات فراہم کیے گئے۔