• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانےوالوں کیخلاف راولپنڈی ٹریفک پولیس کا دوبارہ کریک ڈاؤن

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت دوبارہ سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا ۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایت پر شہر کے تمام داخلی راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کر کے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، سی ٹی او کا کہنا ہے کہ روڈ حادثات میں 73 فیصد متاثرین موٹرسائیکل سوار ہوتے ہیں، اور سر کی چوٹیں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔
اسلام آباد سے مزید