اسلام آ باد (رانا غلام قادر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی بدھ کے روز بحرین کے سفیر محمد ابرہیم محمد عبد القدیر سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پرباہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید تعاون ،پلومیٹک انکلیو میں بحرین کے سفارتخانہ کیلئے جگہ کے حصول کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے سفارتخانے کیلئے اراضی فراہم کرنے میں ہر ممکن تعاون کریگا۔