• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ سالہ بچی کی گردن پر چھری چلانے والاملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈیڑھ سالہ بچی کی گردن پر چھری چلانے والےملزم کو گرفتار کر لیا گیا، واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں گزشتہ روز درج کیا گیا تھا، متن مقدمہ کے مطابق گرجاروڈ گلی نمبر 6میں ایمن فاطمہ نامی کم سن بچی گردن پر چھری کے وار سے زخمی ہو گئی جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت علاج معالجہ کے بعد خطرے سے باہر ہے ترجمان راولپنڈی پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم متاثرہ بچی کی والدہ کا رشتہ دار نکلا، ملزم نے ذاتی چپقلش کی بناء پر بچی کو قتل کرنے کی کوشش کا انکشاف کیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید