• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 کروڑ عوام کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے،ڈاکٹر طارق سلیم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ ملک پر ظلم و جبر کا ایسا نظام مسلط ہے جس نے 25کروڑ عوام کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے۔جاگیرداروں ،وڈیروں اور سرمایہ داروں کے اس نظام سے جب تک عوام کو آزادی نہیں ملتی ملک میں ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ ء تعبیر نہیں ہوسکتا، معاشرے میں مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مر کزی تر بیت گاہ کے شر کا ء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
اسلام آباد سے مزید