اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث خطرناک گروہ کے چار ارکان گرفتار کر کے گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی نقدی،قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 438افراد،238 گھرانوں، 28ہوٹلوں، 39دکانیں، 223 موٹر سائیکلوں اور 94گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 10مشکوک افراد اور 15موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ سمبل پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔