اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور سی ڈی اے مزدور یونین کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسد محمود بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے فرانس روانہ ہو گئے۔ یہ کانفرنس عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور گرین اکانومی کی طرف منصفانہ منتقلی اور مستقبل کی حکمت عملی کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے 1400سے زائد مندوبین شرکت کریں گے جبکہ جنوبی ایشیا کی نمائندگی پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود کریں گے۔