اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ کھنہ کے علاقےچشمہ ٹاؤن میں واقع سنوکر کلب میں جھگڑے میں چھریوں اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا کارروائی شروع کر دی گئی جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔