• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئر قمرالسلام راجہ کو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے چیئرمین مقرر

راولپنڈی (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی انجنیئر قمرالسلام راجہ کو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اُنکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوجوانوں کو جدید فنی تربیت سے آراستہ کر کے اُن کیلئے بیرون ملک اور اندرون ملک بہترین روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر رواں بجٹ میں نیوٹیک کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ اس انتہائی اہم ذمہ داری کیلئے انجینئر قمرالسلام کا انتخاب اُنکے وسیع تر تجربے اور ماضی کی اعلیٰ کارکردگی کی بناء پر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید