• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، غیر رجسٹرڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز، ریجنل آفس راولپنڈی کی ٹیم نےراولپنڈی کا دورہ کرکے غیر رجسٹرڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کئے۔ٹیم نے مالکان اور انتظامیہ کو رجسٹریشن اور لائسنس کے حصول کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی ۔ ٹیم نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے کچن، صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت، فائر سیفٹی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا تاکہ سیاحوں اور عوام کو معیاری، محفوظ اور بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید