جنوبی افریقہ کے نائٹ کلب سے 20 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

June 27, 2022

جوہانسبرگ (جنگ نیوز )جنوبی افریقہ کے ایک نائٹ کلب میں20نوجوانوں کی ہلاکت کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی ، بتایا جاتا ہے کہ بھگدڑ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے ایسٹ لندن نامی شہر کے ایک نائٹ کلب میں 20 نوجوان مردہ پائے گئے ہیں۔اتوار کو یہ لاشیں انیوبینی تارون نامی کلب سے ملی ہیں، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔نیوز روم افریقہ نامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ اس وقت جب ہم بات کرتے ہیں تو اس واقعے سے جڑے دیگر حالات کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔برگیڈیئیر ٹمبنکوسی کینانا کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ہم کسی بھی قسم کی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتے۔