انتخابات میں دھاندلی ہوتی رہی تو پاکستان میں انارکی پھیلےگی، شیخ رشید

June 28, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر دھاندلی ہوتی رہی تو پاکستان میں انارکی پھیلےگی،17 جولائی کو بھی ایسا ہوا تو خون خرابی پیدا ہوگی،کل بھی سندھ میں انتخابات کے دوران دو افراد انتقال کر گئے۔13 رکنی سازشی اتحاد حکومت میں ہے،اے این پی کو تو پتہ لگ گیاہے، ایم کیو ایم کو بھی پتہ لگ جانا چاہیے۔ آج ایک دن میں دو دو عدالتوں میں جارہا ہوں،عالمی سازش سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لایا گیا،عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے۔ایم کیو ایم نے کہاکہ کل سندھ کے انتخابات میں بیلٹ باکسوں کو اٹھا کر لے کر گئے نوابشامیں پریزائیڈنگ افسران کو بھی اٹھا کر لے گئے،لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں بہتر انتظامات ہونے چاہیے۔