ٹک ٹاکر ڈولی کی ایک اور ویڈیو وائرل

June 28, 2022

فوتو بشکریہ انسٹاگرام

مارگلہ ہل کے جنگلات میں آگ لگا کر ویڈیو بنانیوالی ٹک ٹاکر ڈولی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ٹک ٹاکر گرل پان کھانے گوجرانوالہ اندرون شہر کالج روڈ پر ایک پان شاپ پر پہنچیں جہاں ایکسادہ لباس میں ملبوس پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکر گرل کا پروٹوکول مینجر بن کر ساتھ آیا۔

ٹک ٹاکر کو رش سے بچانےکے لیے یونیفارم پہنے تین پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

ڈولی کی یہ ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او نے نوٹس لے کرکانسٹیبل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اس حوالے سے سی پی او نے میڈیا کو بتایا کہ ویڈیو میں یونیفارم میں ملبوس نظر آنے والے 3 افراد پولیس ملازم نہیں ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ پولیس کانسٹیبل ویڈیوکے لیے ان تینوں افراد کو پولیس وردیاں پہنا کر ساتھ لایا۔

اُنہوں مزید بتایا کہ ویڈیو میں پولیس یونیفارم میں نظرآنےوالے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔