نئے گریجویٹ انجینئرز کے انٹر ن شپ پروگرام کا افتتاح

June 29, 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان انجینئرنگ کونسل اسلام آباد میں نئے گریجویٹ انجینئرز کے انٹر ن شپ پروگرام کا افتتاح ہوا جس کے مہمان خصوصی انجینئر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز تھے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب انجینئرز کو ان تمام اداروں میں بھی انٹرن شپ کے مواقع فراہم ہو سکیں گے جہاں تک پہلے رسائی ممکن نہ تھی اور اس کے لئے وہ بحیثیت انجینئر ان چیف ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں،انہوں نے کہا پاکستان آرمی کے ادارے ایف ڈبلیو او، این ایل سی اور دیگر انجینئرز کو انٹرن شپ دے رہے ہیں ،پاکستان آرمی کی انجینئرنگ کور کو چیف آف آرمی سٹاف کا مکمل اعتماد حاصل ہے،انجینئرز انٹرن شپ کے ذریعے ہی نوکریاں حاصل کریں گے، چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نجیب ہارون نے کہا پاکستان کو اسکے مسائل سے انجینئرز نکالیں گے، پاکستان ایک ترقی پزیر ملک ہے، پاکستان کے مسائل ہمیں حل کرنا ہے، 22 کروڑ لوگ مشکلات میں ہیں ،پانی اور مہنگی بجلی ہے ہماراٹارگٹ ایک ہے زیادہ سے زیادہ انجینئرز اس فیلڈ میں آئیں ۔جو بچے انجینئرنگ کر چکے ہیں انکو نوکری ملے، انٹرشپ کے پروگرام سے بچوں کو نوکری بھی ملے گی، ہمارے سب ادارے انٹرن شپ شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان انجینئرز انٹرشپ کے ذریعے آگے آئیں انجینئرز کو اپنا کام بھی شروع کرنا چاہئے، چھوٹے چھوٹے پراڈکٹ بنائیں۔ہم اپنے پورٹل پر یہ پراڈکٹ لائینگے اور انجینئرز کو فنڈنگ بھی کرینگے ہم 20 ہزار روپے ہر انجینئرز کو دینگے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ شعبہ آگے بڑھے، انہوں نے کہا حطار انڈسٹریل اسٹیٹ، آباد، پاپام اور دیگر اداروں کے ساتھ معاہدے کئے ہیں ،یہ ادارے اور تنظیمیں انجینئرز کو پیڈ انٹرنشپ دیں گے،ہمارا مقصد انجینئرز کو فیلڈ کا تجربہ فراہم کرنا ہے،پاکستان انجینئرنگ کونسل کے پاس وسائل موجود ہیں، انجینئرز کو آن جاب ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہم نے درآمدات کم کر کے برآمدات بڑھانے کیلئے کام کرنا ہے،پاکستان آرمی بھی فریش انجینئرز کو ٹریننگ دے گی ، انجینئرز کو فیصلہ سازی کے عمل میں شریک کیا جائے،انجینئرز ہی ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتے ہیں،انجینئرنگ کونسل دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی، پاکستان انجینئرنگ کونسل نے حال ہی میں پانی پر کانفرنس بلائی ، حالات ایسے ہیں کہ ہم نے اخراجات کو کم کرنا ہے۔ انجنیئرمیر مسعود رشید کنوینئر پاکستان ڈویلپمنٹ کمیٹی نے کہا پی ای سی سمجھتی ہے کہ نوجوان انجینئر کوپہلی جاب کا چانس ملنا اس کا حق ہے ،پھر اس انجینئرکی محنت اور جانفشانی سے کام کرنے کے بعد نوکری پکی کروانا ہے،رجسٹرار پاکستان انجنیئرنگ کونسل انجینئرڈاکٹر ناصر محمود خان نے 150 انجینئرز کو انٹرن شپ پروگرام کے لیٹرز جاری کئے،انہوں نے کہا کہ 200 مزید لیٹرزآئندہ آنے والے دنوں میں انجینئرز کوجاری کئے جائیں گے،جس کے تحت وہ مختلف اداروں میں انٹرنشپ حاصل کر سکیں گے،ممبر گورننگ باڈی انجنیئرناصر خلیلی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔