پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کااجلاس بجٹ منظور،مالی خسارے پرتشویش

June 29, 2022

لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے اجلاس میں گذشتہ روز بھرتیوں سمیت دیگر متنازعہ امور پر خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ جبکہ بجٹ منظوری دے دی گئی۔ سنڈیکیٹ ممبران کی جانب سے وائس چانسلر کے 15/3 کے خصوصی ہنگامی اختیارات کے بلا دریغ اور غیر ضروری استعمال پر اعتراضات کیےگئے۔ اراکین نے ہر سال یونیورسٹی کے بڑھتے ہوئے خسارے اور مناسب حکمت عملی کے فقدان پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ غیر متنازعہ تقرریوں کی منظوری دے دی گئی ۔