یواین ڈی پی کے وفد کی معاون خصوصی صنعت وتجارت سے ملاقات

June 29, 2022

پشاور(جنگ نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے منگل کے روز یواین ڈی پی کے وفد کیساتھ پاکستان،ایران اور افغانستان کے مابین بارڈر کراسنگ اور باہمی تجارت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں تجارت کے فروغ کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، یو این ڈی پی کے وفد نے افغان عوام کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا اور اس سلسلے میں عام افغانیوں کو سیاسی حالات کی وجہ سے غر بت، بیروزگاری اور دیگر د رپیش مسائل پر روشنی ڈالی ،وفد نے افغان مہاجرین کی ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے درپیش مسائل کا خصوصی ذکر کیا اور ساتھ ایران افغانستان اور پاکستان کے مابین ثقافتی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیا ، معاون خصوصی عبدالکریم نے اجلاس میں وفدکو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت درپیش مسائل کے حل کے لئے اس سلسلے میں ہر ممکن مدد کی فراہمی کے لیے تیار ہے انھوں نے کہا باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے اور افغان عوام کی مدد کے لئے بینکنگ سسٹم کو مزیدموثر بنانے کی ضرورت ہے معاون خصوصی نے کہا کہ تمام بارڈر کراسنگ پر ون ونڈو اپریشن اور اس کو تجارتی مقاصد کے لئے مزید آسان بنایا جائے تاکہ دونوںا طراف سے لوگ آزادانہ تجارت کرسکیں عبدالکریم نے اس سلسلے میں بارڈر مینجمنٹ اتھارٹی بنانے کی تجویز د یتے ہوئے کہا کہ بارڈر کراسنگ پر امدورفت کا سلسلہ بھی آسان بنایا جائے انھوں نے افغان عوام کو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز میں تربیت اور ان کے لئے انفراسٹرکچر کی تعمیر پر بھی روشنی ڈالی۔