شاہین کی موجودگی ہی اہم ہے، شان ٹیٹ

June 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز میں قدرتی ٹیلنٹ ہے، اسی کی بدولت وہ بڑی بڑی ٹیموں کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات شاہین شاہ آفریدی کی گرائونڈ میں موجودگی ہی کافی اہم ہوتی ہے، دنیا بھر کے بیٹرز شاہین آفریدی کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں۔