شنگھائی میں بند تفریحی مقام کھول دیا گیا

June 29, 2022

شنگھائی (نیوز ڈیسک) چین کے شہر شنگھائی میں کورنا وبا کے باعث بند تفریحی مقام ڈزنی لینڈ کھول دیا گیا چین میں کورونا وائرس کے کیسوں میں نمایاں کمی کے بعد امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی ڈزنی نے شنگھائی میں اپنا تھیم پارک عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ڈزنی لینڈ کو بڑھتے کورونا کیسوں پر رواں برس21مارچ کو بند کردیا گیا تھا۔