جوہری ہتھیاروں پرایک منٹ میں ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کےاخراجات

June 29, 2022

نیویارک (نیوز ڈیسک) وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر ہر منٹ میں ایک لاکھ 56 ہزار 842ڈالرز خرچ کیے گئے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے مہم چلانے والے ادارے (ICAN) نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ2021میں جوہری ہتھیاروں پر عالمی سطح پر اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، صرف ایک سال میں 9جوہری ممالک (امریکا، چین، روس، فرانس، بھارت، اسرائیل، شمالی کوریا، پاکستان اور برطانیہ) نے اپنے 13ہزار جوہری ہتھیاروں کی اپ گریڈیشن اور مینٹی ننس پر 82.4ارب ڈالرز خرچ کیے جو گزشتہ سال کے اخراجات کے مقابلے میں 9فیصد زیادہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، آئی کین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر ہر منٹ میں ایک لاکھ 56؍ ہزار 842؍ ڈالرز خرچ کیے۔ سب سے زیادہ اخراجات امریکا نے (44.2؍ ارب ڈالرز) کیے جس کے بعد دوسرا نمبر چین (11.7؍ ارب ڈالرز) کا ہے جس کے بعد روس (8.6؍ ارب ڈالرز) کا نمبر ہے۔