اسپین میں جنس کے ازخود تعین کا بل تیار، پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا

June 30, 2022

میڈرڈ(نیوز ڈیسک) اسپین کی حکومت نے ٹرانس جینڈر حقوق بل تیار کیاہے جسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا جس کے تحت 16سال سے زائد عمر کے افراد کو اپنی شناختی دستاویزات پر جنس تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق یہ بل ’’انٹرنیشنل پرائیڈ ڈے‘‘ کے موقع پر سامنے لایا گیا، اگر یہ قانون منظور ہوجاتا ہے تو اسپین جنس کے از خود تعین کی اجازت دینے والے یورپ کے چند ممالک میں سے ایک بن جائے گا۔