لوٹن کونسل کی صحت عامہ ٹیم فارمیسی سروسز کیلئے مشاورت

June 30, 2022

لوٹن (شہزاد علی) صحت عامہ ٹیم لوٹن کونسل نے 27جون سے رہائشیوں کے خیالات جاننے کیلئے ایک ایسی مشاورت کا آغاز کیا ہے جس سے قصبے میں مستقبل کی فارمیسی سروسز کا تعین کرنے میں مدد مل سکتی ہے، لوٹن میں فارمیسیز کی ضروریات کی جو اس وقت دستیاب ہیں وہ دواسازی کی سروسز کے ساتھ ساتھ سروسز میں کسی بھی کمی کی نشاندہی کرتی ہیں اور ساتھ ہی مستقبل کی پیش رفت کے بارے میں سفارشات پیش کرتی ہیں، اس سال کے آغاز میں مقامی باشندوں سے کہا گیا تھا کہ وہ علاقے میں دوا سازی کی خدمات کے بارے میں اپنی رائے دیں۔ اس حوالے سے فارمیسیز کا سروے بھی کیا گیا کہ وہ ابھی کیا سروسز فراہم کرتی ہیں اور مستقبل میں کیا فراہم کرنا چاہتی ہیں، سروے سے حاصل ہونے والے تاثرات کو فارماسیوٹیکل ضروریات کی تشخیص کا مسودہ تیار کرنے میں شامل کیا گیا ہے، اب کونسل اس سے متعلق مسودے پر آراء تلاش کر رہی ہے جس سے یہ شناخت کرنے میں مدد ملے گی کہ آیا فارمیسیز کو ایسی دوسری سروسز پیش کرنی چاہئیں جو رہائشیوں کی ضروریات کو پورا کریں یا موجودہ سروسز کو بہتر بنایا جائے۔ یہ سروے اس مقصد کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا کہ آیا قصبے میں نئی ​​فارمیسیز کی ضرورت ہے۔ اس متعلق ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کونسل مقامی لوگوں کو صحت مند زندگی گزارنے میں مدد کرنے کے لیے کوشاں ہے، کونسل نے کمیونٹی کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے میں فارمیسیز کے اہم کردار کو تسلیم کیا ہے۔