سارک چیمبر کے زیراہتمام وومن بزنس کانفرنس کاانعقاد

June 30, 2022

پشاور(نمائندہ جنگ) سارک چیمبر وومن انٹر پینیور کونسل کے زیراہتمام گزشتہ روز وومن بزنس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک ، افسانہ رحیمی چیئر پرسن سارک چیمبر وومن انٹر پینیور (افغانستان چیپڑ ) ، مرزا عبدالرحمن چیئرمین کو آرڈینیشن ، رفعت ملک نائب صدر ایف پی سی سی آئی ، زبیر احمد ملک ایگزیکٹو ممبر سارک چیمبرز ، برجٹ لیم ہیڈ آف کنٹری آفس پاکستان ایف این ایف ، حنا منصب خان چیئرپرسن سارک وومن انٹر پینیور کونسل (پاکستان چیپٹر) نے پاکستان بھرے کے وومن چیمبرز کے عہدیداروں و ممبران سے خطاب کیا ۔ کانفرنس سے جنوبی ایشیاکے رکن ممالک بھارت ، افغانستان ، نیپال اور سری لنکا کی نامور شخصیات نے بھی اظہار خیال کیا ۔ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے مقررین نے وومن چیمبرز کی کاوشوں اور کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ سارک چیمبر پہلے ہی جنوبی ایشیا میں خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کئی دہائیوں سے کام کررہاہے۔ وویمن چیمبر خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو نمائش اور فروغ دینے اور خواتین کو اپنی مالی پوزیشن مضبوط کرنے کے لئے مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مختلف نمائشیوں اور غیر ملکی دوروں کا منصوبہ بناتا ہے۔