جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما لیاقت علی چوہدری پاکستان روانہ

July 01, 2022

لوٹن ( نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما لوٹن برانچ کے نائب صدر لیاقت علی چوہدری پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔ روانگی سے قبل سینئر تنظیمی ساتھیوں زونل صدر سید تحسین گیلانی، لوٹن برانچ کے صدر راجہ کمان افسر اور سیکرٹری مالیات خواجہ لطیف نے ان سے ملاقات کی اور اہم تنظیمی معاملات پر گفتگو کی۔ لیاقت علی چوہدری ان دنوں علیل ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر آب و ہوا میں تبدیلی کے لیے اپنے آبائی علاقے کوٹلی گئے ہیں انہوں نے اپنے تنظیمی ساتھیوں دوست احباب سے صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی۔ لیاقت علی چوہدری نے کہا کہ وہ خرابی صحت کے باوجود تنظیمی قیادت سے ملاقات کریں گے اور تنظیمی امور پر گفت وشنید کریں گے۔ خیال رہے کہ لیاقت علی چوہدری کو قائد تحریک امان اللہ خان کی رفاقت میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔