ایک ملین پونڈ اوورڈرا‘ پوسٹل ورکر خوف کی زندگی گزار نے پر مجبور

July 01, 2022

لندن (پی اے) ایک پوسٹل ورکر اپنی کریڈٹ ریٹنگ کی وجہ سے اس کے بعد خوف کے عالم میں رہ رہا ہے جب اس کے بنک کی جانب سے غلط طور پر یہ بتایا گیا کہ اس نے بنک سے ایک ملین پونڈ اوورڈرا کیے ہیں برکنشائر پوسٹی اظہر بھٹہ 13جون کو جب اپنے بارکلیز ایپ پر لاگ ہوا تو اس نے محسوس کیا کہ کوئی مسئلہ ہے اس میں بتایا گیا تھا کہ اس نے 498764.27پونڈ اوور ڈرا کئے ہیں جبکہ اس کا سیونگ اکائونٹ 499999.11پونڈ ریڈ تھا۔ بارکلیز جس نے اس کیس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ، اوورڈرافٹ کو درست کیا اور اس کے اکائونٹ کو معطل کر دیا جس کی وجہ سے وہ ادائیگیوں میں ڈیفالٹ ہونے کے حوالے سے فکرمند ہے۔ اظہر بھٹہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مجھ سے کچھ نہیں کہا ۔ میں لاگ آن نہیں ہو سکتا ،فون بنکنگ کروں یا کچھ اور میں نے انہیں کال کیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ تمہارے اکائونٹس موجود نہیں ہیں۔ بریکنیل سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ مسٹر بھٹہ نے کہا کہ میں نے اس ایک کال پر ڈھائی گھنٹے گزارے حتیٰ کہ بارکلیزمیں خاتون بھی اس صورت حال پر صدمے میں لگ رہی تھی ۔ مجھے کام بند کرنا پڑا لیکن میرے مینیجرز بڑے سپورٹ کرنے والے ہیں ۔ مجموعی طور پر میں نے اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش میں فون پر تقریباً چار گھنٹے گزارے ہیں۔ مسٹر بھٹہ شادی شدہ اور تین بچوں کے باپ ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ اس پورے تجربے سے میں شدید دبائو میں ہوں ۔ میری سب سے بڑی پریشانی میری کریڈٹ ہسٹری کے حوالے سے ہے۔ میں خوف میں زندگی گزار رہا ہوں ۔ اگر میں نیا مارگیج حاصل کرنا چاہتا ہوں تو کیا ہو گا ۔انہوں نے میرے براہ راست ڈیٹ منسوخ کردیئے ہیں اور کسی نے پیسے لینے کی کوشش کی ہے؟ ۔ مسٹر بھٹہ نے اس کے بعد سے ایچ ایس بی سی کو جوائن کیا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ واقعی سپورٹ کرنےوالا ہے۔ بینکس واقعی بڑے ہیں۔ میں واقعی ان کے ساتھ نہیں لڑ سکتا ۔ بارکلیز کا کہنا ہے کہ وہ مجھے واپس لے آئیں گے ‘ میں اب بھی انتظار کر رہا ہوں ۔ اس کا کہنا ہے کہ پوری قسط ایک ڈراؤنا خواب تھی ۔ بارکلیز نے کہا کہ کسٹمر کی رازداری کی وجہ سے وہ مزید معلومات شیئر کرنے سے قاصر ہے۔