کاہنہ2:روزقبل لاپتہ ہونیوالے شخص کی لاش کار سے برآمد

July 01, 2022

لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار)کاہنہ کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش کار سے مل گئی ، سڑک کنارے لاوارث گاڑی کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی چیک کی تو اس میں سےنامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت عرفان اسلم کے نام سے کر لی گئی جو دو روز قبل گاڑی سمیت لاپتہ ہوا تھا اورمقتول کی اہلیہ مہوش مشتاق نے اغواءکا مقدمہ درج کرایا تھا ، پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے تفتیش شروع کر دی ۔لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردی گئی۔