پرائیویٹ ہاسٹلز سے2عورتیں اور5لڑکےگرفتار،منشیات برآمد

July 01, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا تھانہ بی زیڈ اور الپہ کے مختلف علاقوں زکریا یونیورسٹی اور چونگی نمبر 6کے قریب واقع تعلیمی اداروں کے گردو نواح میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کی قیادت ا یس پی گلگشت ڈویژن حسن جہانگیر نے کی سرچ آپریشن میں جے ٹی ٹی، ایلیٹ فورس، مقامی پولیس اور حساس اداروں نے حصہ لیا ،اس دوران پرائیویٹ ہاسٹلز سے طلبا سے پارٹی کے دوران استعمال کی جانے والی آئس، چرس اور شراب برآمد کر کے 5 لڑکوں عثمان، اسد ،شفیق، محمد منظور،ناصر اور2خواتین شہلا اور شمائلہ کو گرفتارکرلیا گیاگرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ الپہ میں مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ،سی پی او خرم شہزاد حیدر کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کو اسلحہ سے پاک کرنے اور تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کو روکنے کے لئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جو آئس و چرس سمیت منشیات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔