ویڈیو، ہاتھی کا آدمی کو رستے سے ہٹانے کا دلچسپ انداز

July 01, 2022

اسکرین گریب

شریف النفس اور بے ضرَر لفظ انسانوں کے لیے تو سنے تھے مگر اب جانوروں نے شرافت میں انسانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہاتھی کی ایک ویڈیو نے لاکھوں دل پگھلا دیئے ہیں اور چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیر دی ہے۔

ٹوئٹر پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہاتھی کسی سمت جا رہا ہے، رستے میں کھڑی رکاوٹ (آدمی) کو سونڈ سے ہٹانے یا آواز نکال کر ڈرانے کے بجائے ہاتھی نے آدمی کے قریب پہنچ کر اس پر پاؤں سے مٹی پھینکی ہے۔

خود پر مٹی آتے دیکھ کر آدمی نے پیچھے پلٹ کر دیکھا اور ایک جانب جا کر کھڑا ہو گیا۔

اس دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آدمی کے ایک جانب ہونے پر ہاتھی آرام سے وہاں سے گزر جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دل کو چھو لینے والی ویڈیو سری لنکا سے وائرل ہو رہی ہے۔