برطانیہ میں دو سالہ بچے نے پول اور اسنوکر کے دو عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
اس حوالے بتایا جاتا ہے کہ دو سال کے بچے نے اپنی تیسری سالگرہ سے پہلے ہی پول اور اسنوکر میں دو نئے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالے۔
جوڈ اوونز نامی اس کمسن بچے نے اسنوکر میں ڈبل پوٹ کرنے والے سب سے کم عمر کیوئسٹ کا ریکارڈ قائم کیا۔ ریکارڈ قائم کرتے وقت اس کی عمر 2 سال اور 261 دن تھی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اسنوکر میں ڈبل پوٹ اس وقت ہوتا ہے جب ایک ہی ضرب میں کیو بال کے ذریعے قانونی طور پر دو گیندیں مختلف پاکٹس میں ڈال دی جائیں۔
جوڈ اوونز نے اس کے بعد ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے 2 سال اور 302 دن کی عمر میں پول بینک شاٹ لگانے والے دنیا کے سب سے کم عمر فرد بننے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایک بینک شاٹ پول میں اس وقت ہوتا ہے جب کیو بال کو اس طرح مارا جائے کہ وہ ایک یا ایک سے زیادہ ریلز سے ٹکرا کر آبجیکٹ بال کو پاکٹ میں ڈال دے۔
بچے کے والد لیوک اوونز نے کہا کہ جب اس نے پہلی بار کیو پکڑی تو انہیں معلوم تھا کہ یہ اس کھیل میں بہترین کارکردگی دکھائے گا۔