کینیڈا میں بینک ڈکیتی کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

July 02, 2022

اوٹاوا ( نیوز ڈیسک) کینیڈا کے بینک میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اور اس دوران 2 ڈاکومارے گئے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے بینک میں ڈکیتی کے لیے 2مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور بینک میں موجود افراد کو یرغمال بنالیا۔پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پہنچی اور ملزمان کا مقابلہ کیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران دونوں ملزمان مارے گئے جب کہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔بینک سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا جس پراردگرد گھروں کو بھی خالی کرالیا گیا۔