مولانا عبدالرحمٰن سلفی کی صاحبزادی کا انتقال

July 02, 2022

کراچی (پ ر) امیر جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان مولانا حافظ عبد الرحمن سلفی کی صاحبزادی نثار احمد فاروقی کی اہلیہ وفات پاگئیں۔ مرکزی دارالامارات محمدی مسجد برنس روڈ پر ان کی نماز جنازہ بعد از جمعۃ المبارک مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے پڑھائی۔ مولانا سلفی نے نماز جنازہ کے بعد تعزیت کا اظہار کرنے والوں سے کہا کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے، اس اٹل حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔