فلوریڈا میں 8 سالہ بچے نے بچی کو گولی مار دی

July 02, 2022

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں 8 سالہ بچے نے اپنے والد کی بندوق سے کھیلتے ہوئے ایک بچی کو گولی مار کر ہلاک جبکہ اپنی چھوٹی بہن کو زخمی کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکامبیا کاؤنٹی شیرف چپ سمنز نے کہا کہ بچے کے 45 سالہ والد روڈرک رینڈل کو گرفتارکرگیا ہے اور ان کے خلاف مجرمانہ غفلت، اسلحہ رکھنے اور ثبوت چھپانے کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ امریکا میں آتشیں اسلحے کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں اور یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب بچے کا والد روڈرک رینڈل، جنہیں مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے بندوق رکھنے سے منع کیا گیا تھا، ایک موٹل میں اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات کر رہے تھے۔ روڈرک رینڈل اپنے ساتھ اپنے بیٹے کو لایا تھا جبکہ اس کی گرل فرینڈ اپنے دو سالہ جڑواں بچوں اور ایک سالہ بیٹی کو اپنے ساتھ لے کر آئی تھیں۔