آسٹریلیا میں بجلی بحران پیدا ہونے کا خدشہ

July 02, 2022

ٹوکیو؍ کینبرا ( نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں شدید موسمی حالات کی وجہ سے بجلی بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کا غیر ضروری استعمال ترک کر دیں۔ توانائی بحران میں اضافہ شدید موسمی حالات کی وجہ سے ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ اگربروقت اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب خبررساں اداروں کے مطابق جاپان ان دنوں کا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اس دوران دارالحکومت ٹوکیو میں گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بجلی کے بحران سے بچنے کے لیے جاپانی پاور کمپنیاں بند کیے گئے تھرمل پاور پلانٹس کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہیں ،جب کہ ری ایکٹر کو دوبارہ فعال کرنے سمیت متبادل توانائی کے ذرائع کے اضافی استعمال پر غور کیا جارہا ہے۔