سماجی رہنما اصغر قریشی وائس چیئر مین اوورسیز کمیشن نامزد

July 02, 2022

لوٹن (شہزاد علی) سمروڑ کوٹلی آزادکشمیر کی ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت اصغر قریشی کو وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن نامزد کیاگیاہے، ان کی تقرری کا صدر آزاد کشمیر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ لوٹن میں مقیم اصغر قریشی کے بھائی فیاض قریشی کو کمیونٹی چیدہ شخصیات نے ان کے بھائی کو یہ عہدہ ملنے پر خیرمقدمی پیغامات بھیجے ہیں۔خیرمقدم کرنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے لالہ چوھدری محمد تاج سمروڑ، طاہر چوہدری، کونسلر طاہر ملک، کاشر چوہدری، شاہد زمان سرہوٹوی، اعجاز کھوکھر، زاروب کھوکھر، لیاقت علی چوہدری، لالہ چوھدری امتیاز، چوہدری وقاص احمد، چوھدری محمد اقبال شیرازی، چوہدری افضال، مبین چوہدری، حاجی چوہدری رحمت تھوتھالوی، چوہدری سرفراز تھوتھالوی، چوہدری گلفراز تھوتھالوی اور متعدد دیگر شامل ہیں۔