بدترین مہنگائی اور معیشت کی تباہی سودی لعنت کا نتیجہ ہے، علمائے کرام

July 02, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت اتحاد العلماءسندھ کے تحت حکومت کی جانب سے سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے اوراسٹیٹ بنک سمیت اپیل دائر کرنے والی 4نجی بنکوں کے خلاف جمعہ کو یوم مذمت منایا گیا، علماءکرام نے اپنے جمعہ کے خطبہ میں حرمت سود پر بیان اور حکومت کے قرآن و سنت کے منافی اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بدترین مہنگائی سے لیکر ملکی معیشت کی تباہی سودی لعنت کا نتیجہ ہے۔ جمعہ کے اجتماعات میں منظور ہونے والی قراردادوں میں حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ پی ڈی ایم حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر اس کے الفاظ و روح کے مطابق عملدرآمد کے لیے ٹاسک فورس قائم اورتمام اپیلیں واپس لی جائیں۔اجتماع سے امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ،حافظ نصراللہ عزیز اور دیگر نے خطاب کیا۔