• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی برداری نے مذہبی تہوار کرسمس جوش و خروش کیساتھ منایا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسیحی برداری کی جانب سے مذہبی تہوار کرسمس جوش وخروش سے منایا گیا،شہر کے تمام گرجا گھروں میں رات گئےتک دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری رہا،دعائیہ تقریبات میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی اور ملک میں امن وسلامتی خوشحالی اورترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ،عبادات کے بعد ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکباد دی گئی ، مسیحی برداری نے اپنے علاقوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا، کیک کاٹے گئےاور سانتا کلاز نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے،مسیحی برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ کرسمس کا تہوارامن ، رواداری، برداشت اور محبت کا پیغام ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید