کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام جمہوریت کی بقاء اور عوام کے حقوق کے تحفظ کی بنیادوں کی آبیاری دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے خون سے کی ہے اور ان بنیادوں کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو محنت کش عوام پوری طاقت سے ناکام بنانے کا عزم رکھتے ہیں ، وہ شہید قائد کی اٹھارویں برسی کے حوالے سے مزدوروں کے ایک وفد سے گفتگو کرر ہے تھے۔