• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدِ اعظم محمد علی جناح کے افکار کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا، علی خورشیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) حق پرست قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے ارکان سندھ اسمبلی کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 دسمبر تجدیدِ عہد کا دن ہے، ہمیں بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے افکار کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا، برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد شناخت دلانے کے لیے قائدِ اعظم نے جو جدوجہد کی وہ تاریخ کا سنہرا باب ہے، آج ہم نے مزارِ قائد پر حاضری دے کر ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کی تجدید کی ہے، قائد کا پاکستان صرف ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ عدل و انصاف کا گہوارہ ہونا چاہیے تھا،ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہوگا کہ کیا ہم واقعی اس پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کی بنیاد قائدِ اعظم نے رکھی تھی، پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ آج بھی محبِ وطن قیادت اس نظریے کی پاسبان ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید