• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبلیغی جماعت کے تحت اورنگی ٹاوٴن میں چار روزہ اجتماع کا آغاز

کراچی ( خالد محبوب/ اسٹاف رپورٹر )تبلیغی جماعت کے تحت اورنگی ٹاوٴن میں چار روزہ اجتماع جمعرات سے شروع ہوگیا ،اجتماع میں سیکڑوں افراد پہنچ چکے ہیں،شرکاء کی سہولت کے لیے اجتماع گاہ میں بے شمار وضو خانے،بیت الخلاء کھانے پینے کے لیے کینٹین اور رہائش کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،سردی سے بچائو کے لیے وسیع وعریض رقبے پر ٹینٹ لگائے گئے ہیں،اجتماع کے پہلے روز بعد نماز عصر مولانا حشمت اور بعد نماز مغرب مولانا ضیاء الحق کے بیانات ہوئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید