• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم کا یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا، قومی اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گے، مزار قائد پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ،وزیر اعلی سید مراد علی شاہ ،صوبائی کابینہ سمیت اعلیٰ حکومتی، سول اور عسکری حکام ،مئیر کراچی سیاسی و مذہبی رہنمائوں اور عوام نے مزارقائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی ، سیمینار، کانفرنسز اور مذاکروں میں مقررین نے بانی پاکستان کو ان کی گرانقدر خدمات اور برصغیرکے مسلمانوں کیلئے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ،اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید