کراچی(اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی کا یوم ولادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور محسن ملت بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی یوم پیدائش پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پیغمبر خدا حضرت عیسی ٰ علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا بھر میں امن اور محبت کی شمع روشن کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکمران اور سیاسی اشرافیہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے افکار و نظریات سے کوسوں دور ہیں۔