ہمایوں اختر خان کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر سے ملاقات، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال

July 02, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے پارٹی کی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور جنرل سیکرٹری حماد اظہر سے پارٹی آفس میں ملاقات کرکے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہمایوں اختر خان کو بھرپور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 17جولائی تحریک انصاف کی فتح کا دن ہے۔ شکست نون لیگ کا مقدر بن چکی ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ شکست نون لیگی لوٹوں کا مقدر بن چکی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن برائےٹریڈرز ناصر سلیمان اور ڈاکٹر سبیل علی اکرام بھی ملاقات میں شریک تھے۔