صارفین مون سون موسم میں حفاظتی تدابیر پر عمل کریں، آئیسکو چیف

July 02, 2022

اسلام آباد( جنگ نیوز) بارشوں اور خصوصی طور پر مون سون کے موسم میں سسٹم میں نمی کے باعث بجلی حادثات میں اضافے کا امکان بڑھ جاتا ہے جس کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکوڈاکٹر محمد امجد خان نے اپنے پیغام میں صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ بارشوں اور مون سون کے موسم میں ٹرانسفامرز، بجلی کے کھمبوں، میٹرز اوردیگر تنصیبات کو ہر گز نہ چھوئیں، جسم یا ہاتھ گیلے ہونے کی صورت میں برقی آلات کو استعمال کرنے یا چھونے سے گریز کریں کہیں بھی بجلی کی ٹوٹی تار دیکھیں تو اس کے قریب ہر گز نہ جائیں اوراس کی فوری اطلاع متعلقہ کمپلینٹ آفس کے نمبر ز، آئیسکوہیلپ لائن 118یا چیف ایگزیکٹو کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 051-9252933-34پر دیں۔ بجلی کی وائرنگ پرانی یا خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر درست یا تبدیل کروائیں۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہم خود کو اور اپنے پیاروں کو نا گہانی حادثات سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔