راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل راولپنڈی کاحوالاتی ہسپتال میں دم توڑگیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق حوالاتی محمدیاسر ولد محمد ذوالفقار بعمر 33سکنہ گوجرخان کو 29دسمبر کوعلالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لایاگیا تھاجہاں وہ گزشتہ روزدم توڑ گیاپوسٹ مارٹم کے بعد اس کی میت ورثاکے حوالے کردی گئی ۔ ادھر ڈرائیور نے پھندا گلے میں ڈال کرخودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں نجی کمپنی کے40سالہ ڈرائیور نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق وہ چار روزقبل ڈیوٹی پر آیا اور گزشتہ روز اس نے خودکشی کرلی وہ ڈیرہ اسماعیل خان کارہنے والاتھا،پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی لاش ورثاکے حوالے کردی گئی ۔